
علی گڑھ 13 مئی (ہ س)۔
ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پروستھوڈونٹکس کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر پنکج کھراڈے نے اپنے علمی معاونین کے ساتھ مل کر پروستھیٹک زمرے کے تحت میڈیکل اینڈ لیبارٹری ایکوئپمنٹ کلاس میں تھری ڈی پرنٹیڈ ڈینٹل امپلانٹ کے لیے حکومتِ برطانیہ سے بین الاقوامی پیٹنٹ حاصل کیا ہے۔ برطانیہ کے انٹلیکچوئل پراپرٹی دفتر نے ‘‘ تھری ڈی پرنٹیڈ امپلانٹ وِد انٹرنل پوروزیٹی اینڈ ایستھیٹک ایکسٹرنل ڈیزائن’’ کے عنوان سے اس اختراع کو منظوری دے کر رجسٹر کر لیا ہے۔ اس اختراع کا مقصد ہڈی کے ساتھ امپلانٹ کا بہتر انضمام ، بافتی ہم آہنگی میں بہتری اور ہڈیوں کے ڈھانچے کے ساتھ زیادہ مؤثر بایومکینیکل مطابقت فراہم کرنا ہے۔
ڈاکٹر کھراڈے نے بتایا کہ اس ڈیزائن میں ڈینٹل اور کرینیوفیشیئل استعمالات کے لیے جمالیاتی قبولیت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت جدید پروستھوڈونٹکس اور ریسٹوریٹیو ڈنٹسٹری میں حسب ضرورت اور حیاتیاتی طور پر مربوط امپلانٹ ٹیکنالوجیز کے میدان میں جاری ترقی کی عکاس ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ