شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیراہتمام ماہواری سے متعلق بیداری پروگرام
علی گڑھ, 13 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے ماہواری سے متعلق عالمی یومِ بیداری کے موقع پر علی گڑھ سیلف ریلائنس الائنس (آسرا) این جی او میں ماہواری کے ایام میں صفائی اور صحت کی دیکھ بھال پر ایک بیداری پروگرام آسرا کی
کمیونٹی میڈیسن


علی گڑھ, 13 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے ماہواری سے متعلق عالمی یومِ بیداری کے موقع پر علی گڑھ سیلف ریلائنس الائنس (آسرا) این جی او میں ماہواری کے ایام میں صفائی اور صحت کی دیکھ بھال پر ایک بیداری پروگرام آسرا کی بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی کی رہنمائی اور شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم کی نگرانی میں منعقد کیا۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ احمد نے معلوماتی خطاب کرتے ہوئے ماہواری کے دوران غذائیت سے متعلق اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خون کی کمی (انیمیا) سے بچاؤ، آئرن سے بھرپور غذا کی اہمیت اور ماہواری کے دوران متوازن غذا برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر سری لکشمی نے ماہواری کے دوران صفائی و صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں پر گفتگو کی اور ماہواری سے متعلق عام غلط فہمیوں کو دور کیا۔ انہوں نے شرکاء کو ان علامات اور صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن کے لیے طبی توجہ ضروری ہوتی ہے، جن میں ضرورت سے زیادہ خون بہنا، ماہواری کے غیر معمولی ادوار اور دیگر متعلقہ مسائل شامل ہیں۔

پروفیسر عظمیٰ ارم نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے ماہواری کے دوران مناسب صفائی برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ انفیکشن سے بچاؤ اور مجموعی صحت و تندرستی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پرموجود لڑکیوں اور خواتین میں سینیٹری پیڈ تقسیم کیے گئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande