
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) آذربائیجان سے مطلوب مفرور پربھدیپ سنگھ کو کامیابی کے ساتھ حوالگی کے بعد بدھ کو ہندوستان لائی ۔ پربھدیپ سنگھ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی طرف سے درج ایک کیس کا مرکزی ملزم تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ منشیات کے ریکیٹ کا سرغنہ ہے۔
سی بی آئی کے مطابق، پربھدیپ سنگھ کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی، اور کئی شریک ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دہلی پولیس کی درخواست پر سی بی آئی نے ان کے خلاف انٹرپول چینلز کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیاتھا۔ آذربائیجانی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد بھارت کے حوالے کر دیا۔ دہلی پولیس کی تین رکنی حفاظتی ٹیم باکو گئی اور 13 مئی کو اسے دہلی لے آئی۔
سی بی آئی ہندوستان میں انٹرپول کے قومی مرکزی بیورو کے طور پر کام کرتی ہے اور بھارت پول پلیٹ فارم کے ذریعے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے گزشتہ چند سالوں میں 160 سے زیادہ مطلوبہ مجرموں کی حوالگی ہوئی ہے۔
ہبدوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی