سی بی آئی نے تریپورہ چٹ فنڈ گھوٹالہ کے مفرور ملزم سنجیت چکرورتی کو کولکاتہ سے گرفتار کیا
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو تریپورہ میں ہائی پروفائل چٹ فنڈ گھوٹالہ میں مطلوب ملزم سنجیت چکرورتی کو گرفتار کر لیا۔ ان پر تقریباً 7.75 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ سنجیت چکرورتی کولکا
سی


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو تریپورہ میں ہائی پروفائل چٹ فنڈ گھوٹالہ میں مطلوب ملزم سنجیت چکرورتی کو گرفتار کر لیا۔ ان پر تقریباً 7.75 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

سی بی آئی نے کہا کہ سنجیت چکرورتی کولکاتا میں واقع کوسمک نیگوشیئیٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ تریپورہ پولیس کے 2013 میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد سے وہ مفرور تھا۔

تحقیقات کے بعد، پہلے معاملہ میں سنجیت چکرورتی اور دیگر کے خلاف 2015 میں چارج شیٹ دائر کی گئی تھی، جس میں تقریباً 7.48 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا۔ دوسرے کیس کی چارج شیٹ 2024 میں دائر کی گئی تھی، جس میں تقریباً 27.13 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا۔ دونوں معاملات میں سنجیت چکرورتی کو چارج شیٹ میں مفرور ملزم کے طور پر درج کیا گیا تھا۔

سی بی آئی کے مطابق، ملزم 2013 سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ ایجنسی نے فیلڈ کی تصدیق، تکنیکی اور نگرانی کے ڈیٹا، کال ڈیٹیل ریکارڈ کے تجزیہ، اور او ایس آئی این ٹی کی بنیاد پر معلومات اکٹھی کیں۔ اس کے بعد اس کی شناخت کر لی گئی اور کولکاتا میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کو کولکاتا کی عدالت سے ٹرانزٹ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد تریپورہ لایا جائے گا اور ایک مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande