
اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم’ ویلکم ٹو دی جنگل‘ کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ شیئر کیا ہے۔ طویل عرصے سے سرخیوں میں رہی اس فلم کا شائقین کوبے صبری سے انتظار تھا۔ اب، اداکار نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ بھوت بنگلہ‘ کے بعد ان کی اگلی ریلیز ’ ویلکم ٹو دی جنگل‘ ہوگی۔ فلم کی ہدایت کاری احمد خان کررہے ہیں اور اس کی شوٹنگ 2023 میں شروع ہوئی تھی۔
اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر فلم کا ایک دلچسپ پوسٹر شیئر کیا ہے ، جس میں وہ جنگل کے درمیان ریڈ کارپٹ پر اسٹائلش انداز میں پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔ نیلی رنگ کی شرٹ اور میچنگ ویل ویٹ کوٹ -پینٹ میںان کا لک کافی دم دار دکھائی دے رہا تھا۔ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا ،’ اگلی... ’ویلکم ٹو دی جنگل‘۔’اگرچہ انہوں نے ریلیز کی تاریخ کا انکشاف نہیں کیا ، تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ فلم 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
’ ویلکم ‘ اور ’ ویلکم بیک ‘ کے بعد فرنچائز میں یہ تیسری قسط ہوگی۔ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ سنیل شیٹی، پاریش راول ، جیکولین فرنینڈس ، دیشا پٹانی ، شریس تلپڑے ، روینہ ٹنڈن اور لارا دتہ شامل ہیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ فلم کی ریلیز جون 2026 میں متوقع ہے ، اور جیو ہواسٹار نے سیٹلائٹ اوراو ٹی ٹی حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan