اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی میٹنگ منعقد
ڈاکٹر نجم السحر نجمی ’یوڈی او‘ صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری منتخبنئی دہلی،12 مئی(ہ س)۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی ایک میٹنگ اعظمی ہوسٹل، مٹیامحل، جامع مسجد، دہلی میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے زیرِ نگرانی اور الحاج عرفان احمد اعظمی کی سرپرستی
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی میٹنگ منعقد


ڈاکٹر نجم السحر نجمی ’یوڈی او‘ صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری منتخبنئی دہلی،12 مئی(ہ س)۔

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی ایک میٹنگ اعظمی ہوسٹل، مٹیامحل، جامع مسجد، دہلی میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے زیرِ نگرانی اور الحاج عرفان احمد اعظمی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی نے کی اور حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی کمیٹی میں توسیع کی گئی۔

میٹنگ میں مدعو خصوصی جناب تحسین علی اساروی نے کہا کہ ا±ردو ہماری تہذیب، ثقافت اور بھائی چارے کی زبان ہے، اور اس کے فروغ کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ا±ردو تعلیم اور ادب سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تحسین علی نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو اردو زبان سے قریب لانے اور دلچسپی پیدا کرنے کے لیے دہلی و اطراف کے مختلف علاقوں میں اردو بیداری مہم چلائی جائے۔ کم از کم ہر مہینے تنظیم کی میٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور یہ الگ الگ علاقوں میں منعقد ہو۔ میٹنگ میں ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ ا±ردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں بلکہ یہ تمام تر ہندوستانیوں کی زبان ہے۔ اس زبان نے دنیا کو بڑے بڑے شاعر، ادیب اور مفکر دیے ہیں۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ا±ردو کی ترویج و ترقی کے لیے منصوبہ بند تحریک چلائیں۔ خاص طور سے اسکولوں میں جہاں اردو ہے بچوں کے داخلہ کے وقت اردو مضمون دلانے کی کوشش کریں۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مزید کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کو ا±ردو پڑھائیں، خرید کر اردو کتابیں پڑھیں اور اس زبان میں گفتگو کریں تو یقینا ا±ردو کا مستقبل روشن ہوگا۔ اس لیے آئیے عہد کریں کہ ہم ا±ردو زبان کے فروغ کے لیے اپنا کردار ضرور ادا کریں گے۔جناب اسرار احمد ا±جینی نے کہا مکانوں کی مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے اس کے بعد عوامی مردم شماری میں مادری زبان اردو لکھوائے جانے کی بابت بیداری پر تنظیم کو کام کرنا ہے۔ صحافی وسیم احمد صدیقی نے کہا کہ کاﺅنسلرز، ایم ایل اے اور ایم پی سے رابطہ کے علاوہ اکیڈمک طریقے پر اردو کی ترویج کے قانونی پہلوﺅں پر بھی غور و فکر کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نجم السحر نے کہا کہ یوڈی او دہلی میں مجھے شامل کرنے پر میں صدر محترم ڈاکٹر مفتی جاوید انور اور ڈاکٹر سیّد احمد خاں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ جو ذمہ داری دیں گے اس کو انشاءاللہ پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

میٹنگ میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کے صدر ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی نے حذف و اضافے کے ساتھ تنظیم کی کمیٹی میں درج ذیل نام پیش کیے، جس میں بالترتیب چار نائب صدور کا انتخاب کیا گیا ڈاکٹر عشرت کفیل، ماسٹر مقصود احمد، ڈاکٹر اسرار احمد ا±جینی اور وسیم احمد صدیقی جبکہ جنرل سکریٹری کے لیے ڈاکٹر نجم السحر کے نام پر سب کا اتفاق ہوا۔ اس کے علاوہ حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی اور محمد حامد علی (ایڈیٹر ماہنامہ صلاح کار) کو سکریٹری نامزد کیا گیا اور محمد عمران قنوجی کو خازن منتخب کیا گیا۔ سوشل میڈیا انچارج کے لیے محمد شاہد انصاری کے نام پر سب کا اتفاق ہوا۔ تمام شرکاءکا شکریہ الحاج عرفان احمد اعظمی نے ادا کیا اور ا?ئندہ مجوزہ میٹنگ اپنے مکان واقع ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی میں رکھنے کی پیشکش کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande