اے ایم یو میں پروفیسر ٹی این ستھیسن کو پُرتپاک الوداع، ’’بارکوڈ‘‘ میگزین کی رونمائی
علی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملیالی ایسوسی ایشن (اے ایم یو ایم اے) کی جانب سے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین اور شعبۂ ملیالم کے سینئر استاد پروفیسر ٹی این ستھیسن کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے
پروفیسر ٹی ان ستھیسن


علی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ملیالی ایسوسی ایشن (اے ایم یو ایم اے) کی جانب سے فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین اور شعبۂ ملیالم کے سینئر استاد پروفیسر ٹی این ستھیسن کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سالانہ کثیر لسانی میگزین ’’بارکوڈ‘‘ کے تیسرے شمارے کی رونمائی بھی انجام دی گئی۔

تقریب کا آغاز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ثابت کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جبکہ صدارت تنظیم کے صدر عاشق مدکرہ نے کی۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے پروفیسر ستھیسن کی 38 سالہ تدریسی و انتظامی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ستھیسن نے جامعہ کی تعلیمی ترقی اور طلبہ کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر عبدالرحیم، پروفیسر نوشاد علی پی ایم، ڈاکٹر طاہر ایچ پٹھان، ڈاکٹر منیر اے کے، ڈاکٹر عبدالعزیز این پی، رفسل بابو سی وی اور ڈاکٹر سبیر پی ایم نے بھی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ستھیسن کی علمی و انتظامی خدمات، طلبہ دوستی اور قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تقریب کے دوران پروفیسر محمد محسن خان نے ایسوسی ایشن کے ادبی میگزین ’’بارکوڈ‘‘ کا اجرا کیا، جس میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ و اساتذہ کی تخلیقی اور ادبی تحریریں شامل ہیں۔ میگزین کی ادارت انڈرگریجویٹ طالب علم ایاس رحمان نے اپنی ادارتی ٹیم کے ساتھ انجام دی۔ آخر میں ایسوسی ایشن کی خازن مس عائشہ رابعہ نے شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande