یوپی میں 18 جعلی پاسپورٹ کے ساتھ نیپالی شہری گرفتار
سدھارتھ نگر، 12 مئی (ہ س)۔ مقامی پولیس،اورایس ایس بی اور کسٹمز کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کو اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں ہندوستان-نیپال سرحد پر ککروہوا چیک پوسٹ پر ایک نیپالی شہری کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے اٹھارہ جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ ککر
یوپی میں 18 جعلی پاسپورٹ کے ساتھ نیپالی شہری گرفتار


سدھارتھ نگر، 12 مئی (ہ س)۔ مقامی پولیس،اورایس ایس بی اور کسٹمز کی ایک مشترکہ ٹیم نے منگل کو اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں ہندوستان-نیپال سرحد پر ککروہوا چیک پوسٹ پر ایک نیپالی شہری کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے اٹھارہ جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

ککرہوا چوکی کے انچارج پردیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ مقامی پولیس،ایس ایس بی اور کاکرہاوا کسٹم یونٹ کی مشترکہ ٹیم نے ککڑہاوا چیک پوسٹ پر ایک نیپالی شہری کو گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنا نام جالندھر دھامی بتایا جو نیپال کے سرلائی ضلع کے ہری پور گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ تلاشی کے دوران ٹیم نے اس کے پاس سے 16 بنگلہ دیشی اور دو نیپالی جعلی پاسپورٹ برآمد کئے۔ نیپالی شہری سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ اعلیٰ حکام کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande