
علی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی معین الدین احمد آرٹ گیلری میں ’’فریگمنٹس آف ایپی فینی‘‘ کے عنوان سے قومی سطح کی آرٹ نمائش کا انعقاد 13 سے 19 مئی تک کیا جائے گا۔
نمائش کا افتتاح 13 مئی کو صبح 10 بجے ہوگا، جبکہ عام ناظرین کے لیے یہ روزانہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہے گی۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گی۔ معین الدین احمد آرٹ گیلری کی کوآرڈنیٹر پروفسر بدر جہاں نے بتایا کہ نمائش میں ملک کے مختلف ممتاز تعلیمی اداروں اور آرٹ کالجوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے فن پارے پیش کیے جائیں گے۔ اس دوران پرفارمنس سیشن، پینل مباحثے اور ورکشاپس بھی منعقد ہوں گی، جن میں معروف فنکار اور محققین شرکت کریں گے۔
نمائش کا اہتمام اسٹرینجرز ہاؤس گیلری، ممبئی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے، جبکہ پروگرام کی رابطہ کار پروفیسر بدر جہاں ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ