بڑی مسجد قریش نگر میں جمعیة علماءضلع چاندنی چوک کی اہم میٹنگ
اہم شخصیات کی شرکت،ایس آئی آر بیداری مہم اور اصلاحِ معاشرہ پر ز ورنئی دہلی،12مئی (ہ س(۔ :بڑی مسجدقریش نگر،صدربازارمیں جمعیة علماءضلع چاندنی چوک کے زیرِاہتمام ایک اہم اور فکر انگیز میٹنگ منعقدہوئی،جسکی سرپرستی جمعی? علمائ دہلی کے صدر محترم مولانامح
بڑی مسجد قریش نگر میں جمعیة علماءضلع چاندنی چوک کی اہم میٹنگ


اہم شخصیات کی شرکت،ایس آئی آر بیداری مہم اور اصلاحِ معاشرہ پر ز ورنئی دہلی،12مئی (ہ س(۔

:بڑی مسجدقریش نگر،صدربازارمیں جمعیة علماءضلع چاندنی چوک کے زیرِاہتمام ایک اہم اور فکر انگیز میٹنگ منعقدہوئی،جسکی سرپرستی جمعی? علمائ دہلی کے صدر محترم مولانامحمد مسلم قاسمی نے فرمائی اور ضلع کےصدر مولانامفتی انتظارحسین مظاہری نے ادارت کا فریضہ انجام دیا،جبکہ نظامت کے فرائض ضلع ناظم مفتی شمیم احمدقاسمی نے بحسن وخوبی انجام دیے۔

اجلاس کا آغاز قاری محمدساجد فیضی، ناظم جمعیةعلماءدہلی کی پ±رسوزتلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا،جبکہ نائب ناظم مولاناغیورالحسن نے نعتیہ کلام پیش کرکے روحانی فضاکو معطر کردیا۔میٹنگ میں ملت اور معاشرہ کو درپیش اہم مسائل پرتفصیلی غور و خوض کیاگیا،بالخصوص دہلی میں جاریS.I.R بیداری مہم کوعوام تک مو¿ثر انداز میں پہنچانے، ضلع بھر میں اصلاحِ معاشرہ کے پروگراموں کومزیدفعال بنانے،ساتھ ہی امید پورٹل پر وقف جائیدادوں کی رجسٹریشن میں توسیع سے بھرپور استفادہ کرنے اورعیدالاضحیٰ کے موقع پرموجودہ حالات کے مطابق حکمتِ عملی اختیارکرنے جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔صدرِ اجلاس مفتی انتظارحسین مظاہری نے تمام ذمہ داران اور ائمہ کرام کوتلقین کی کہ وہ وقت اورحالات کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے حکمت،صبراوردانشمندی کیساتھ کام کریں۔انہوں نے خاص طورپرعیدالاضحیٰ کے موقع پرصفائی ستھرائی،پردے میں قربانی کرنے اورقربانی کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیاپر اپلوڈ نہ کرنے کی ہدایت دی،ساتھ ہی تمام ائمہ سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے خطباتِ جمعہ میں ان اہم موضوعات کو تفصیل سے عوام کے سامنے رکھیں۔وہیں مولانامسلم قاسمی نے ایس آئی آر سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے مساجدکی سطح پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ٹیمیں تشکیل دینے اورمنظم انداز میں بیداری مہم چلانے پر زور دیا،جو کہ موجودہ حالات میں شعوروبیداری وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔آخر میں ناظمِ اجلاس مفتی شمیم قاسمی نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا، جبکہ صدرِ محترم کی رقت آمیزدعاپر اجلاس اختتام پذیرہوا۔اجلاس میں مولانا محمدفرقان قاسمی،مولاناغیورالحسن، قاری وسیم،مولاناافروز،مولانااسعداللہ، قاری محمدعالم،مولانامحمدثامر،قاری مسعود، مفتی مشاہد،مفتی امان اللہ، حاجی محمدعرفان قریشی،بھائی مشرفین،ضلع کے پریس سیکریٹری حافظ غفران آفریدی نقشبندی، بھائی گلفام اورمحمدارشد سمیت دیگرمعزز شخصیات نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande