جے این میڈیکل کالج میں این اے ایم ایس اتر پردیش سیل کا قیام
علی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز (این اے ایم ایس) اتر پردیش اسٹیٹ سیل کا باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں ایرا میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن پدم ش
این ے ایم ایس


علی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز (این اے ایم ایس) اتر پردیش اسٹیٹ سیل کا باضابطہ افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں ایرا میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن پدم شری پروفیسر راجندر پرساد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر محمد خالد اور پرنسپل پروفیسر انجم پرویز بھی موجود رہے۔

پروفیسر راجندر پرساد نے این اے ایم ایس کے مقاصد، تحقیقی سرگرمیوں اور تعلیمی پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے اساتذہ اور طلبہ کو تنظیم کی سرگرمیوں میں فعال شرکت کی دعوت دی۔

تقریب میں متعدد سینئر اساتذہ اور طبی ماہرین نے شرکت کی، جبکہ پروگرام کی نظامت پروفیسر شاہ محمد عباس وسیم نے انجام دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande