
علی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ اسکول میں 14 ویں پروفیسر اختر ظہیر رضوی میموریل فیسٹ کے تحت جماعت چہارم اور پنجم کے طلبہ کے لیے ایک انٹر اسکول اوپن کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔
دی الومنئی ایسوسی ایشن، اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول کے اشتراک سے منعقدہ اس مقابلے میں معلوماتِ عامہ اور حالاتِ حاضرہ سے متعلق سوالات شامل تھے۔ طلبہ نے نہایت جوش، دلچسپی اور ذہانت کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیا۔
پروگرام اسکول سپرنٹنڈنٹ محترمہ عمرہ ظہیر کی نگرانی میں منعقد ہوا، جبکہ انتظامی امور میں مس نندنی شرما، مس عرشیہ آفتاب، مس سارہ صدیقی اور مس سہبا عاصم نے خدمات انجام دیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ