
علی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیراز کرمانی کو آئندہ دو برسوں کے لیے یونیورسٹی کے شعبۂ الیکٹریسٹی کا ممبر انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کرمانی پاور سسٹمز، قابلِ تجدید توانائی، اسمارٹ گرڈز، الیکٹرک وہیکلز اور بیٹری مینجمنٹ سسٹمز کے شعبوں میں ایک معروف ماہر تعلیم اور محقق کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہیں تدریس اور تحقیق کا تقریباً دو دہائیوں کا تجربہ حاصل ہے۔
انہوں نے مختلف بین الاقوامی جرائد میں 80 سے زائد تحقیقی مقالات شائع کیے ہیں، جبکہ 50 سے زیادہ قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد معروف بین الاقوامی اشاعتی اداروں کی کتابوں میں بھی علمی ابواب تحریر کیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ