'راجہ شیواجی' میں سلمان خان کا کیمیو وائرل
رتیش دیش مکھ کا تاریخی ڈرامہ راجہ شیواجی یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگیا۔ فلم میں سلمان خان کے کیمیو کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس سے مداح کافی پرجوش ہیں۔ کیمیو کا انکشاف ٹریلر لانچ کے دوران ہوا، اور ناظرین اس کی ریلیز کا بے ص
سلمان


رتیش دیش مکھ کا تاریخی ڈرامہ راجہ شیواجی یکم مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگیا۔ فلم میں سلمان خان کے کیمیو کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس سے مداح کافی پرجوش ہیں۔ کیمیو کا انکشاف ٹریلر لانچ کے دوران ہوا، اور ناظرین اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

وائرل تصاویر میں سلمان خان کا لک کافی متاثر کن ہے۔ وہ زعفرانی لباس، پگڑی اور ماتھے پر تلک لگائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں وہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے وفادار باڈی گارڈ اور مراٹھا فوج میں ایک بہادر سپاہی جیوا مہالا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اگرچہ فلم میں ان کا کردار چھوٹا ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ اثر انگیز ہے۔

سوشل میڈیا پر مداح سلمان کے لک اور پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔ بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے چھوٹے سے کردار میں بھی پوری لائم لائٹ بٹورلی ہے۔ فلم میں رتیش دیش مکھ کے ساتھ جینیلیا ڈی سوزا، سنجے دت، ابھیشیک بچن اور ودیا بالن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande