انکاونٹر میں آگرہ کا ٹھگ زخمی ہوا
فیروز آباد، 9 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے فیروز آباد میں، شمالی تھانہ پولیس ٹیم نے بدھ کی دیر شب انکاونٹر میں ٹھگی کی وارداتوں کا انجام دینے والے آگرہ کے ایک شخص کو گرفتار کیاہے۔انکاونٹر میں ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے جسے پولیس نے علاج کے لیے اسپتال
UP-ENCOUNTER-CONMAN-INJURED


فیروز آباد، 9 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے فیروز آباد میں، شمالی تھانہ پولیس ٹیم نے بدھ کی دیر شب انکاونٹر میں ٹھگی کی وارداتوں کا انجام دینے والے آگرہ کے ایک شخص کو گرفتار کیاہے۔انکاونٹر میں ملزم کے پیر میں گولی لگی ہے جسے پولیس نے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سٹی، روی شنکر پرساد نے بتایا کہ شمالی تھانہ کے علاقے میں 3 اپریل کو دھوکہ دہی کرکے ایک چوری کی واردات کو انجام دیا گیاتھا۔متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیس کی تفتیش، سی سی ٹی وی کیمروں اور الیکٹرانک شواہد کی بنیاد پر تین مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہشمالی تھانہ کے انچارج انجیش کمار سنگھ بدھ کی دیر رات پولیس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت کررہے تھے۔ انہیں اطلاع ملی کہ ایک ملزم گورو ولد راکیش ساکن شاہ گنج ضلع آگرہ بیندی کی پلیا پر اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر، پولیس اور ایس او جی ٹیم نے علاقے میں چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔ پولیس ٹیم نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی تو ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی۔ ملزم کی شناخت گورو ولد راکیش ساکن پرتھوی ناتھ پھاٹک، جوگی پاڑہ ، اعظم پاڑہ روڈ، ڈاکٹر والی گلی، شاہ گنج تھانہ، آگرہ ضلع کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک 315 بور کا پستول، دو زندہ کارتوس، ایک خالی کارتوس، واردات میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل اور 16 ہزار 500 روپے برآمد ہوئے۔

اے ایس پی نے بتایا کہ زخمی ملزم کو علاج کے لیے پولیس کی تحویل میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande