موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹرک ڈرائیور کے گھر پر فائرنگ کی
رانچی، 09 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے میکلوسکی گنج تھانہ علاقے میں جمعرات کو ٹرک ڈرائیور نسیم خان کے گھر پر بدمعاشوں نے فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم بدمعاشوں نے نسیم خان کے گھر
JH-BIKE-BORNE-CRIMINALS-OPENED-FIRE-AT-TRUCK-DRIVE


رانچی، 09 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے میکلوسکی گنج تھانہ علاقے میں جمعرات کو ٹرک ڈرائیور نسیم خان کے گھر پر بدمعاشوں نے فائرنگ کی واردات کو انجام دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم بدمعاشوں نے نسیم خان کے گھر پر چار راو¿نڈ فائرنگ کی۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ میکلوسکی گنج تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس فائرنگ کرنے والے افراد کی شناخت کے لیے قریبی رہائشیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ساتھی ہی نسیم خان کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھکی جا رہی ہے ۔ تفتیش کے دوران پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے تین خالی خول برآمد کیے۔اس معاملے کے حوالے سے تھانہ انچارج دھننجے بیٹھا نے بتایا کہ جنپر گولی چلائی گئی ہے، ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande