
نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س): ۔
ہندوستان اور بھوٹان نے جمعرات کو دو اہم معاہدوں پر دستخط کیے جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ دونوں معاہدے تھمپو میں ہندوستان کے وزیر توانائی منوہر لال اور بھوٹان کے توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر لیونپو جیم شیرنگ کے درمیان ملاقات کے بعد ہوئے۔
مرکزی وزیر توانائی منوہر لال چار روزہ دورے پر آج بھوٹان پہنچے۔ انہوں نے بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران، دونوں رہنماو¿ں نے صاف توانائی اور پائیدار ترقی کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے پوناتسانگچو -II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لیے ٹیرف معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وزارت کے مطابق، 1020 میگاواٹ کے پوناتسانگچو-II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا مشترکہ طور پر افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی اور بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک نے 11 نومبر 2025 کو کیا تھا۔ اس سے 19 ستمبر 2025 کو باہمی طور پر طے شدہ ابتدائی شرح سے ہندوستان کو اضافی بجلی کی برآمد ممکن ہوئی۔
وزارت نے کہا کہ اس تکنیکی فریم ورک کا مقصد گرڈ کے استحکام کو بڑھانا، سرحد پار سے بجلی کے تبادلے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور دو طرفہ بجلی کی تجارت کو ہموار کرنا ہے۔ مرکزی وزیر توانائی منوہر لال کے دورہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت سے توقع ہے کہ تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان خوشحالی اور بہبود جاری رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ