بہار کے فاربس گنج میں ٹھیلہ لگانے کے تنازعہ میں دو افراد کا قتل
ارریہ، 9 اپریل (ہ س)۔ بہار کے ارریہ ضلع کے فاربس گنج تھانہ علاقے میں زرعی پیداوار بازارسمیتی کے گیٹ نمبر 2 کے پاس ٹھیلہ لگانے کے سوال پر ٹھیلہ لگانے اور پک اپ ڈرائیور تنازعہ میں دو افراد کا قتل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹھیلہ ڈرائیور راہل چوہان جو ف
بہار کے فاربس گنج میں ٹھیلہ لگانے کے تنازعہ میں دوہرا قتل


ارریہ، 9 اپریل (ہ س)۔ بہار کے ارریہ ضلع کے فاربس گنج تھانہ علاقے میں زرعی پیداوار بازارسمیتی کے گیٹ نمبر 2 کے پاس ٹھیلہ لگانے کے سوال پر ٹھیلہ لگانے اور پک اپ ڈرائیور تنازعہ میں دو افراد کا قتل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹھیلہ ڈرائیور راہل چوہان جو فاربس گنج تھانہ علاقہ کے چوہان ٹولہ وارڈ نمبر چار کا رہنے والا تھا ۔ جس نے ڈرائیور سے تنازعہ کے بعد اس کا گلا ریت کر قتل کر دیا۔ ڈرائیورنبی حسن ولد محمد معین جوگ بنی میونسپل کونسل علاقہ کے امونا وارڈ نمبر 21 کا رہائشی تھا۔

ٹھیلہ دکاندار روزانہ ٹھیلہ لگا کر ستو اور انناس بیچتا تھا۔ ارتکاب جرم کے بعد وہ گودام کے قریب جھاڑیوں میں چھپ گیا۔ پولیس موقع پر پہنچی اور بھیڑ نے اسے جھاڑیوں سے باہر نکالا۔ جب پولیس ملزم کو محفوظ مقام پر لے جا رہی تھی، مشتعل ہجوم نے اسے پولیس کی حراست سے چھڑا کر مانا پیٹنا شروع کر دیا ۔ جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد فاربس گنج کے ایس ڈی ایم ابھے کمار تیواری، ایس ڈی پی او مکیش کمار ساہا، اور فاربس گنج تھانہ انچارج منوج کمار کے ساتھ بڑی تعداد میں پولیس افسران اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے لی ہیں۔

واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے پولیس انتظامیہ اور غیر قانونی آٹو اسٹینڈ کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔ انہوں نے زرعی پیداوار بازار سمیتیکے گیٹ اور سبھاش چوک اور دیگر مقامات پر سڑکیں جام کر کے آگ لگا دی اور مظاہرہ کیا۔ لوگوں نے پولیس انتظامیہ پر واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود بہت دیر سے پہنچنے کا الزام لگایا ہے۔

ایس ڈی ایم ابھے کمار تیواری، ایس ڈی پی او مکیش کمار ساہا، ایس ایچ او منوج کمار اور کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور مشتعل لوگوں کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس معاملے کے بارے میں فاربس گنج کے ایس ڈی پی او مکیش کمار ساہا نے فوری طور پر کہا کہ یہ واقعہ ٹھیلہ لگانے کے تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا۔ پہلے پک اپ ڈرائیور کا گلا ریت کر اس کا سر جسم سے الگ کیا گیا اور پھر ملزم ٹھیلہ دکاندار کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایف ایس ایل ٹیم کی مدد لی جائے گی۔ نیز ملزمین پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande