
نئی دہلی، 9 اپریل (ہ س):۔
ہندوستان کے مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ اور انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے سائبر فراڈ اور مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے لئے جمعرات کو ایک تاریخی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، ایم او یو پرایف آئی یو-آئی این ڈی کے ڈائریکٹر امیت موہن گوول اور انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (14C) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راجیش کمار نے دستخط کیے ۔ یہ ہندوستان میں سائبر فراڈ اور مالیاتی جرائم کے خلاف جنگ میں سر فہرست دو ایجنسیوں کے درمیان باہمی تعاون کے ساتھ انٹیلی جنس کے اشتراک کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
یہ ایم او یو دونوں ایجنسیوں کو آپریشنل انٹیلی جنس تیار کرنے اور مالی جرائم کی روک تھام، ڈیجیٹل لین دین کو محفوظ بنانے اور اثاثوں کی بازیافت میں تفتیشی ایجنسیوں کی مدد کرنے کے قابل بنائے گا۔ یہ تعاون ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ماحولیاتی نظام میں اہم تبدیلی کے وقت سامنے آیا ہے، شہریوں کو سائبر کرائم اور دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کی ضرورت ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ