
10 اپریل کی تاریخ عالمی تاریخ میں اس سمندری سفر کے آغاز کے طور پر درج ہے، جو آگے چل کر سب سے بڑے المیوں میں سے ایک بن گیا۔ آر ایم ایس ٹائٹینک نامی دیو ہیکل جہاز نے 10 اپریل 1912 کو ساوتھمپٹن بندرگاہ سے اپنا پہلا اور آخری سفر شروع کیا تھا۔ اس وقت اسے جدید انجینئرنگ کا معجزہ مانا جاتا تھا، جسے ’نہ ڈوبنے والا جہاز‘ تک کہا گیا۔
تاہم، اس شاندار آغاز کے چند ہی دنوں بعد یہ سفر ایک ہولناک انجام میں بدل گیا۔ ٹائٹینک کے نام کے ساتھ آج بھی اس کے حادثے کے دردناک مناظر جڑے ہوئے ہیں، جو تاریخ کے سب سے زیادہ زیرِ بحث سمندری حادثات میں شمار کیے جاتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائٹینک کی اصل کہانی سے زیادہ اس کے تاثر کو عوامی ثقافت (پاپولر کلچر) نے شکل دی۔ خاص طور پر ’ٹائٹینک‘ فلم نے اس جہاز کی کہانی کو نئی نسل تک پہنچایا۔ ہدایت کار جیمز کیمرون کی اس فلم نے نہ صرف تاریخ کو زندہ کیا، بلکہ محبت اور المیہ کی ایک لازوال کہانی بھی وضع کر دی۔
فلم کے یادگار مناظر میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور کیٹ ونسلیٹ کا جہاز کے ڈیک پر پھیلے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ کھڑا ہونا، نیلے ہیرے کا ہار اور سمندر کا غضبناک روپ ناظرین کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ٹائٹینک کا ذکر آتے ہی صرف تاریخ ہی نہیں، بلکہ سینما کے وہ لافانی مناظر بھی آنکھوں کے سامنے تیرنے لگتے ہیں۔
اس طرح 10 اپریل صرف ایک سفر کا آغاز نہیں، بلکہ ایک ایسی کہانی کا آغاز ہے، جو تکنیکی غرور، انسانی جذبات اور المیہ کے سنگم کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
دیگر اہم واقعات:
1868 - ایتھوپیا میں برطانوی اور ہندوستانی فوج نے ٹیووڈروز دوم کی فوج کو شکست دی۔ اس جنگ میں 700 ایتھوپین مارے گئے، جبکہ صرف دو برطانوی-ہندوستانی فوجی شہید ہوئے۔
1875 - سوامی دیانند سرسوتی نے آریہ سماج کی بنیاد رکھی۔
1916 - پہلے گالف ٹورنامنٹ کا پیشہ ورانہ طریقے سے انعقاد۔
1917 - مہاتما گاندھی نے بہار میں 10 اپریل 1917 کو ’چمپارن ستیہ گرہ‘ کا آغاز کیا۔
1927 - اردو کے مشہور شاعر اور ادیب محمد علوی کی پیدائش۔
1930 - پہلی بار مصنوعی ربڑ کی پیداوار ہوئی۔
1931 - دنیا کے عظیم مفکر اور عظیم شاعر کے طور پر شہرت پانے والے عظیم فلسفی خلیل جبران کا انتقال۔
1972 - ایران میں زلزلے سے تقریباً 5 ہزار لوگوں کی موت۔
1972 - حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری، پیداوار اور ذخیرہ اندوزی پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے معاہدے کے ذریعے پابندی لگا دی گئی۔ اس پر 150 سے زائد ممالک نے دستخط کیے۔
1973 - پاکستان نے آئین میں ترمیم کر کے ذوالفقار علی بھٹو کو صدر کے بجائے وزیراعظم بنایا۔
1982 - ہندوستان کے کثیر المقاصد سیٹلائٹ انسیٹ-1 اے کا کامیاب تجربہ۔
1984 - اردو کے مشہور و معروف شاعر نازش پرتاپ گڑھی کا انتقال۔
1986 - بالی ووڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کی پیدائش۔
1988 - پاکستان کے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان گنجان آباد علاقے میں فوج کے اسلحہ خانے میں آگ لگنے سے جان و مال کا بھاری نقصان ہوا۔ کم از کم 90 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
1995 - ہندوستان کے ایک مجاہدِ آزادی اور ہندوستان کے 06 ویں وزیراعظم مرار جی دیسائی کا انتقال۔
1999 - ہندوستان اور پاکستان کی دو اعلیٰ صنعتی تنظیموں نے ہندوستان-پاکستان چیمبرز آف کامرس کا باضابطہ قیام عمل میں لایا۔
2000 - پاکستان کو غیر وابستہ تنظیم سے نکالنے کی ہندوستان کی تجویز غیر وابستہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں منظور۔
2001 - ہندوستان اور ایران کے درمیان تہران اعلامیہ پر دستخط۔
2002 - 15 سالوں میں پہلی بار ایل ٹی ٹی ای کے سربراہ وی پربھاکرن نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
2003 - عراق پر امریکہ کا قبضہ۔
2007 - امریکہ کے چارلس سیمونی خلا میں سیاحت کے لیے پہنچے۔
2008 - سپریم کورٹ نے مرکزی تعلیمی اداروں اور مرکزی حکومت سے امداد یافتہ تعلیمی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے طلبہ کے لیے 27 فیصد ریزرویشن کو آئینی قرار دیا۔
2008 - نندن ایم نیلیکنی کو نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ کا صدر منتخب کیا گیا۔
2008 - پیرو کے جنوبی علاقے میں طیارہ حادثے میں پانچ فرانسیسی سیاحوں کی موت۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن