
کولکاتا، 8 اپریل (ہ س) ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو بھوانی پور اسمبلی سیٹ کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ وہ صبح تقریباً 10:45 بجے اپنی رہائش گاہ سے پیدل نکلی اور علی پور میں سروے بھون پہنچی۔ پارٹی کے حامیوں اور رہنماو¿ں کی ایک بڑی ریلی ان کے ساتھ تھی۔نامزدگی کے وقت ان کے ساتھ کولکاتا کے میئر اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم ، کونسلر اور وزیر اعلیٰ کے بھائی سوپن بنرجی ، کارتک بنرجی ، بہنوئی کجری بنرجی سمیت کئی رہنما موجود تھے۔وزیراعلیٰ کی ریلی کے پیش نظر پولیس نے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے سڑک کے ایک حصے کو گارڈریل کے ساتھ گھیرے میں لے لیا۔ وزیر اعلیٰ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد سڑک کے کنارے جمع ہو گئی۔ ممتا بنرجی ہاتھ ہلا کر بھیڑ کا استقبال کرتی ہوئی آگے بڑھیں۔ ریلی میں شریک ترنمول کانگریس کے کارکنان’جئے بنگلہ ‘کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ وزیر اعلیٰ نے علی پور سروے بلڈنگ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ بھوانی پور سیٹ کی کثیر الثقافتی نوعیت کو دیکھتے ہوئے، ان کے تجویز کنندگان کی فہرست میں مختلف مذاہب، زبانوں اور برادریوں کے نمائندے شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ کے تجویز کنندگان میں فرہاد حکیم کی اہلیہ عصمت (روبی) حکیم، راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ کوئل ملک کے شوہر نسپال سنگھ رانے ، وارڈ 71 کے ترنمول بلاک صدر ببلو سنگھ اور بھوانی پور ایجوکیشن سوسائٹی کے معراج شاہ شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری بھوانی پور اسمبلی سیٹ پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس لیے یہاں مقابلہ دلچسپ ہوگا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan