ڈی ایم کشتواڑ نے ضلع میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد کی
جموں، 08 اپریل(ہ س)۔ ضلع کشتواڑ کے ضلع مجسٹریٹ نے عوامی امن و امان اور قومی سلامتی کو لاحق خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی یان) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔بی این یس 2023 کی دفعہ 163 کے تحت جاری حکم نامے کے
ڈی ایم کشتواڑ نے ضلع میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائد کی


جموں، 08 اپریل(ہ س)۔

ضلع کشتواڑ کے ضلع مجسٹریٹ نے عوامی امن و امان اور قومی سلامتی کو لاحق خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی یان) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔بی این یس 2023 کی دفعہ 163 کے تحت جاری حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ ان مصدقہ اطلاعات کے بعد لیا گیا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ بعض افراد اور گروہ وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے قانونی سائبر پابندیوں کو نظرانداز کر کے ممنوعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کر رہے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ پنکج کمار شرما کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں غیر قانونی اور ملک مخالف مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں، جن میں اشتعال انگیز مواد پھیلانا، بدامنی کو ہوا دینا اور غیر قانونی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی شامل ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے، عوامی امن برقرار رکھنے اور حکومتی نظام کے تحفظ کے لیے اس طرح کے غلط استعمال کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔

یہ پابندی ضلع کشتواڑ کی حدود میں تمام افراد، اداروں، سائبر کیفے، تجارتی مراکز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ تاہم صرف ان معاملات میں استثنیٰ دیا جائے گا جنہیں حکومت کی جانب سے باضابطہ اجازت حاصل ہو۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande