
۔بے وقت بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات پر حکومت حساس ؛ فوری سروے اور ادائیگی کی ہدایت
لکھنؤ،08 اپریل (ہ س)۔ بے وقت بارش، ژالہ باری اور کچھ مقامات پر آتشزدگی کے واقعات کی وجہ سے ربیع کی فصلوں کو ہونے والے نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حکام کو فوری، شفاف اور حساس کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ بدھ کی صبح، اس سلسلے میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسغیر موزوں صورتحال میں انّ داتاوں (کسانوں) کا پریشان ہونا فطری ہے اور ریاستی حکومت پوری عزم کے ساتھ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے ہدایت دی کہ ہر متاثرہ کسان اور پٹے پر کھیتی کرنے والے کسانوں کے نقصانات کا درست، منصفانہ اور بروقت اندازہ لگا کر فوری معاوضہ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر ریونیو، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ قائم کیا جائے اور فوری سروے کر کے رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائے، تاکہ امداد کی تقسیم میں تاخیر نہ ہو۔
انہوں نے بیمہ کمپنیوں کے ساتھ فعال تال میل کے ذریعے فصلوں کے بیمہ کے دعووں کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ حکام کسانوں سے ذاتی طور پر رابطہ کرکے انہیں انشورنس اسکیموں کے فوائد پہنچانے کو یقینی بنائیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ راحت فراہم کی جاسکے۔
محکمہ ریونیو کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے ہر ضلع کو فوری طور پر مناسب فنڈز دستیاب کرائے جائیں۔ ضلع مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ کسانوں کو فوری اور شفاف طریقے سے امداد فراہم کی جائے۔ جہاں ضرورت ہو، وہاں ریلیف کیمپ لگائے جائیں اور مارکیٹ کمیٹیوں کے ذریعے کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
آتشزدگی کے واقعات پر خصوصی حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ انسانی اور مویشیوںکے نقصان کی صورت میں 24 گھنٹے کے اندر امدادی رقم فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی ، کرشک درگھٹنا بیمہ یوجناکے تحت اہل مستفیدین کو فوری طور پر فائدہ پہنچایا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ جن خاندانوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں یا نقصان پہنچاہے، انہیں مکھیہ منتری آواس یوجناکے تحت ترجیحی بنیادوں پر رہائش فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں سے کہا کہ راحت اور بحالی کے کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل معافی ہوگی اور متعلقہ عہدیداروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت آفت کی اس گھڑی میں ہر کسان، کاشتکار خاندان اور پٹے پر کھیتی کرنے والے کسانوں کے ساتھ مکمل حساسیت، فوری اور عزم کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منگل سے ہی اتر پردیش کے بیشتر حصوں میں موسم خراب ہے۔ کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو¿ میں منگل کی شام سے بوندا باندی شروع ہوئی۔ رات بھر اور صبح بھی ہلکی بارش ہوئی۔ آسمان ابر آلود رہا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد