
دہشت گردوں کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں دو ملازم نوکری سے برطرف
جموں، 08 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے دہشت گرد تنظیموں سے مبینہ روابط کے الزام میں دو مزید سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، ضلع رام بن کے محکمہ تعلیم میں تعینات چہارم درجہ ملازم فرحت علی کھانڈے کو کالعدم تنظیم حزب المجاہدین کا اہم سہولت کار پایا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران اس کے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
اسی طرح ضلع بانڈی پورہ کے رہائشی محمد شفیع ڈار، جو محکمہ دیہی ترقی میں ملازم تھا،اُس کو لشکر طیبہ کا سرگرم معاون قرار دیا گیا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر