کٹیہار میں المناک حادثہ: ٹرک کی ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت
کٹیہار،8 اپریل(ہ س)۔ ضلع کے مفصل تھانہ علاقے کے تحت روجیت پوربائی پاس کے قریب منگل کی رات ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ غلط سمت سے آرہےٹرک نے بائک سوار تین نوجوانوں کو ٹکر ماردی جس سے موقع پر ہی اس کی مو ت ہوگئی ۔ متوفی آپس میں چچا زاد بھائی اور ا
کٹیہار میں المناک حادثہ: ٹرک کی ٹکر میں تین نوجوانوں کی موت


کٹیہار،8 اپریل(ہ س)۔

ضلع کے مفصل تھانہ علاقے کے تحت روجیت پوربائی پاس کے قریب منگل کی رات ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ غلط سمت سے آرہےٹرک نے بائک سوار تین نوجوانوں کو ٹکر ماردی جس سے موقع پر ہی اس کی مو ت ہوگئی ۔ متوفی آپس میں چچا زاد بھائی اور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت نتیش کمار اوراؤں، راجیو کماراورراہل کے طور پر کی گئی ہے، جو منیہاری تھانہ علاقہ کے مہیار پور گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ یہ ٹرک فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کا تھا اور غلط سمت سے آرہا تھا۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کررہی ہے ۔اہل خانہ نے بتایا کہ راہل واقعہ کے دن گجرات سے گھر واپس آیا تھا اوراپنے دونوں بھائیوں کو کٹیہار اسٹیشن پر چھوڑنے گیا تھا، جہاں وہ کام پر روانہ ہونے والے تھے۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اور سڑک جام کرکے ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔صدر ڈی ایس پی ابھیجیت کمار سنگھ نے بدھ کے روز کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ٹرک غلط سمت سے آ رہا تھا۔ تصادم کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کرر ہی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande