مغربی ایشیا میں سیز فائر کی خبر سے شیئر بازار میں جوش و خروش، سینسیکس اور نفٹی میں زوردار تیزی
مغربی ایشیا میں سیز فائر کی خبر سے شیئر بازار میں جوش و خروش، سینسیکس اور نفٹی میں زوردار تیزی نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ میں اگلے دو ہفتوں تک کے لیے سیز فائر ہونے کا اعلان ہونے کے بعد گھریلو شیئر بازار میں آج زوردار تیزی ک
شیئر بازار کی علامتی تصویر


مغربی ایشیا میں سیز فائر کی خبر سے شیئر بازار میں جوش و خروش، سینسیکس اور نفٹی میں زوردار تیزی

نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ میں اگلے دو ہفتوں تک کے لیے سیز فائر ہونے کا اعلان ہونے کے بعد گھریلو شیئر بازار میں آج زوردار تیزی کا رخ برقرار ہے۔ ابتدائی کاروبار میں سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس 3.5 فیصد سے بھی زیادہ اچھل گئے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی زبردست مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے بعد منافع وصولی کی معمولی کوشش بھی ہوئی۔ اس کے باوجود بازار کا جوش اتنا زیادہ تھا کہ سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حرکت پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 3.47 فیصد اور نفٹی 3.28 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے انٹر گلوب ایوی ایشن، شری رام فائنانس، اڈانی انٹرپرائز، اڈانی پورٹس اور لارسن اینڈ ٹوبرو کے شیئر 9.50 فیصد سے لے کر 6.18 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، کول انڈیا، او این جی سی، ٹیک مہندرا، وپرو اور سن فارماسیوٹیکل کے شیئر 3.19 فیصد سے لے کر 0.29 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,916 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,755 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 161 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 26 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب چار شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 42 شیئر سبز نشان میں اور آٹھ شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 2,674.05 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 77,290.63 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہونے کے بعد فروخت کنندگان نے منافع وصولی کے لیے فروخت کا دباو بنانے کی کوشش بھی کی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں اوپننگ لیول سے تقریباً ڈھائی سو پوائنٹس کی گراوٹ بھی آئی۔ حالانکہ یہ گراوٹ زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکی۔ تھوڑی ہی دیر بعد خریداروں نے بازار میں خریداری کا زور بنا دیا، جس سے یہ انڈیکس چھلانگ لگا کر 77,456.11 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 2,589.22 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 77,205.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 731.50 پوائنٹس اچھل کر 23,855.15 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد منافع وصولی کا دباو بننے پر یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے 25 پوائنٹس سے تھوڑا زیادہ گر کر 23,828.50 پوائنٹس کی سطح تک آیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے نفٹی سبقت بناتے ہوئے 23,961.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ اس بلندی پر پہنچنے کے بعد ایک بار پھر منافع وصولی شروع ہو گئی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں معمولی گراوٹ بھی درج کی گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 759.60 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 23,883.25 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande