
خراب موسمی حالات کی وجہ سے آج ڈوڈہ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے
جموں، 08 اپریل (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں خراب موسمی حالات کے پیش نظر آج تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کی ہدایات پر چیف ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے جاری سرکلر میں کیا گیا۔
سرکلر کے مطابق طلبا کی حفاظت کے مدنظر 8 اپریل کو ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم ڈوڈہ ٹاؤن کے میونسپل حدود میں واقع اسکولوں کے وہ طلبہ اور عملہ جو تین روزہ میگا بیداری پروگرام میں شریک ہیں، انہیں صبح 9 بجے ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عملہ کو پروگرام کی براہ راست نشریات آن لائن دیکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔حکام نے تمام ادارہ جات کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان احکامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر