جموں خطے میں مسلسل بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج
جموں خطے میں مسلسل بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج جموں، 08 اپریل (ہ س)۔ جموں خطے میں مسلسل بارش کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب اہم جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ضلع رامبن میں ٹری
Weather


جموں خطے میں مسلسل بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج

جموں، 08 اپریل (ہ س)۔ جموں خطے میں مسلسل بارش کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب اہم جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ضلع رامبن میں ٹریفک کے لیے بند کرنا پڑا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک سرگرم مغربی سلسلے کے زیر اثر گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران خطے میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق جموں شہر میں درجہ حرارت 23.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے کافی کم ہے، جبکہ کٹرا، بٹوت، بھدرواہ اور بانہال میں بھی درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی۔بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور موسم میں خنکی بڑھ گئی۔ کٹرا میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی معتدل بارش ہوئی۔حکام کے مطابق رامبن میں ڈگڈول اور خونی نالہ کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کو بند کرنا پڑا، جس سے دونوں جانب ٹریفک معطل ہو گئی۔اگر چہ منگل کی صبح شاہراہ کو بحال کر دیاگیا تھا لیکن مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کاسلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کی بحالی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب ماتا ویشنو دیوی کی یاترا بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے جاری رہی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں اور فلیش فلڈ کے خدشے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے رامبن، ڈوڈہ، کشتواڑ اور پونچھ اضلاع کے رہائشیوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande