
نئی دہلی، 8 اپریل (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پالیسی ریٹ، ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے بدھ کو رواں مالی سال 2026-27 کے لیے پہلی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی تین روزہ جائزہ میٹنگ کے بعد یہ معلومات فراہم کی۔
آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا نے ایم پی سی میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر مستحکم رکھا گیا ہے۔ ملہوترا نے کہا کہ ریزرو بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے مالی سال 2026-27 کے لیے اپنے پہلے مالیاتی جائزے میں متفقہ طور پر پالیسی ریٹ ریپو کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا۔
موجودہ مالی سال کے پہلے دو ماہی مانیٹری پالیسی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے، سنجے ملہوترا نے کہا کہ جب کہ مغربی ایشیا کے بحران کے سبب سپلائی چین متاثر ہوئی ہے،تاہم دوسرے کئی ممالک کے مقابلے ہندوستان کی اقتصادی بنیادیں مضبوط ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ ایران کے بحران کی وجہ سے مہنگائی ایک بار پھرخطرہ پیدا کر رہی ہے۔ اس لیے معاشی اقدامات کی حمایت اور ترقی کو برقرار رکھنا پالیسی سود کی شرح کو کم کرنے سے زیادہ اہم ہے۔
ریپو ریٹ کیا ہوتاہے؟
ریپو ریٹ وہ شرح سود ہے جس پر آر بی آئی بینکوں کو قلیل مدتی رقم قرض دیتا ہے۔ یہ براہ راست لون ، ای ایم آئی ، بچت اور سرمایہ کاری کو متاثر کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کے فروری 2026 میں منعقدہ آخری ایم پی سی کی میٹنگ میں ریزرو بینک نے ریپو ریٹ کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔حالانکہ فروری 2025 سے، ریزرو بینک نے ریپو ریٹ میں کل 1.25فیصد کی تخفیف کر چکا ہے۔ آخری کمی دسمبر 2025 میں ہوئی تھی، جب ریپو ریٹ کو 0.25فیصد کم کر کے 5.25فیصد کر دیا گیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد