
علی گڑھ, 08 اپریل (ہ س)۔
شعبہ کامرس اے ایم یو کے پروفیسر محمد شمیم نے دہلی یونیورسٹی کے مہاراجہ اگرسین کالج میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”ایس ٹی ای ایم، اے آئی اور ڈیٹا پر مبنی اختراع کے ذریعے ہندوستان کی ترقی کو بااختیار بنانا اور تجارت کی تشکیل نو“ میں بطور پینلسٹ شرکت کی۔
پینل مباحثے کے دوران پروفیسر شمیم نے کاروباری کارکردگی میں بہتری، باخبر فیصلہ سازی اور پائیدار ترقی کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی حکمت عملیوں کے انقلابی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تکنیکی ترقی سے مؤثرطور سے فائدہ اٹھانے اور جامع معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جامعات اور صنعت کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
یہ دو روزہ کانفرنس انڈین کامرس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن اور انڈین اکنامک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ