پروفیسر ایم معصوم رضا کو آئی سی ایس ایس آر کا تحقیقی پروجیکٹ تفویض کیا گیا
علی گڑھ, 08 اپریل (ہ س)۔ شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ایم معصوم رضا کو تعلیمی سال 2025–26 کے لیے انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی جانب سے ایک تحقیقی پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے، جس کا عنوان
پروفیسر ایم معصوم رضا


علی گڑھ, 08 اپریل (ہ س)۔ شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ایم معصوم رضا کو تعلیمی سال 2025–26 کے لیے انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی جانب سے ایک تحقیقی پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے، جس کا عنوان ہے: ”اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے حصول کے لیے لائبریری اور اس کی خدمات کی تشکیل نو: ہندوستان میں لائبریریوں کے موجودہ اور مستقبل کے کردار کا جائزہ“۔ اس تحقیق میں عالمی اقدامات اور آئی ایف ایل اے کی رہنما ہدایات کی روشنی میں لائبریریوں کے موجودہ طریق ہائے عمل کا جائزہ لیا جائے گا، اور سروے کے ذریعے یہ سمجھنے کی کوشش کی جائے گی کہ لائبریریاں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں کس طرح کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک اسٹریٹجک ایکشن پلان بھی تیار کیا جائے گا تاکہ لائبریریاں اور متعلقہ فریقین پائیدار ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے میں اپنے کردار کو مزید مضبوط بنا سکیں۔ پروفیسر رضا نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ خدمات کو اپنانے سے سماجی بہبود میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، قومی ترقی کو تقویت ملتی ہے اور باشعور و بااختیار معاشروں کی تشکیل میں مدد ملتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande