
جے پور، 8 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی 21 اپریل کو بلوترا میں پچ پدرا ریفائنری کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعلی بھجن لال شرما نے اپنے ایکس ہینڈل پر معلومات دیتے ہوئے لکھا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ وزیر اعظم مودی پچ پدرا ریفائنری کا افتتاح کرنے 21 اپریل کو راجستھان کا دورہ کر رہے ہیں۔
شرما نے لکھا کہ یہ ریفائنری مارواڑ سمیت پورے راجستھان کی معاشی بحالی اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے دروازے کھولنے والی ”بھاگیہ ریکھا“(قسمت کی لکیر) ثابت ہوگی ۔راجستھان کے تمام عوام کی طرف سے وزیر اعظم کا تہہ دل سے خیر مقدم اور مبارکباد۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد