مدھیہ پردیش کا موسم پھر بدلا، 03 سسٹم فعال، اگلے 24 گھنٹوں میں 18 اضلاع میں بارش کا الرٹ
مدھیہ پردیش کا موسم پھر بدلا، 03 سسٹم فعال، اگلے 24 گھنٹوں میں 18 اضلاع میں بارش کا الرٹ بھوپال، 08 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم ایک بار پھر کروٹ لے رہا ہے۔ ریاست کے اوپری حصے میں تین سائکلونک سرکولیشن سرگرم ہونے کی وجہ سے آندھی اور بارش کا س
ایم پی موسم کی علامتی تصویر


مدھیہ پردیش کا موسم پھر بدلا، 03 سسٹم فعال، اگلے 24 گھنٹوں میں 18 اضلاع میں بارش کا الرٹ

بھوپال، 08 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں موسم ایک بار پھر کروٹ لے رہا ہے۔ ریاست کے اوپری حصے میں تین سائکلونک سرکولیشن سرگرم ہونے کی وجہ سے آندھی اور بارش کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ منگل کو خاص طور پر گوالیار-چنبل اور ساگر ڈویژن میں موسم غیر مستحکم رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج بدھ کو دتیا، نیواڑی، چھترپور اور ٹیکم گڑھ اضلاع میں ژالہ باری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گوالیار، بھنڈ، مرینا، پنا، ستنا، ریوا، مئو گنج، سیدھی، سنگرولی، مہر، کٹنی، امریا، شہڈول اور انوپ پور سمیت کل 18 اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے اندر بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے منگل کو بھنڈ، شیوپور، مرینا، شیو پوری، گوالیار، دتیا، نیواڑی، گنا، اشوک نگر، ٹیکم گڑھ، ستنا کے چترکوٹ اور ریوا میں موسم کا اثر صاف دکھائی دیا۔ کہیں تیز آندھی چلی تو کئی جگہوں پر بارش ہوئی۔ کچھ اضلاع میں بارش کا اثر زیادہ دیکھنے کو ملا۔ شیو پوری، دتیا، دھار، پیتھم پور اور جھابوا میں تیز بارش درج کی گئی، جبکہ رتلام میں دھول بھری ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید معلومات دی ہے کہ 11 اپریل کو شمال-مغربی ہندوستان میں ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہوگا، جس کا اثر مدھیہ پردیش کے موسم پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں تیز ہواوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ کچھ علاقوں میں ہوا کی رفتار 60-40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ دیگر جگہوں پر 40-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشین گوئی ہے۔ عام طور پر دوپہر کے بعد موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande