
وزیراعلیٰ نے کسانوں اور سماجی تنظیموں سے کیا ورچوئل مکالمہ
بھوپال، 08 اپریل (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاست میں 09 اپریل سے گیہوں کی خریداری شروع ہو رہی ہے۔ تمام خریداری مراکز پر کسانوں کے لیے سہل اور آسان انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات تمام کلکٹرز اور ایس ڈی ایم کو دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے یہ بات بدھ کو کسانوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے سی ایم ہاوس سے ورچوئل خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ خریداری مراکز پر کسانوں کے لیے پینے کے پانی اور سایہ دار جگہوں کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ گیہوں کی خریداری جیسی اہم اور وسیع سرگرمی میں سماجی اور خدمت خلق سے وابستہ تنظیمیں بھی تعاون کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں سال 2026 کو کسان بہبود کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے مسلسل فیصلے لیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں باردانہ کا خاطر خواہ انتظام ہے۔ گیہوں کی فی کوئنٹل قیمت کو موجودہ سطح تک لانا بڑا چیلنج تھا، ہم اسے 2700 روپے فی کوئنٹل تک لے جائیں گے۔ کسانوں کو ان کی فصل کی صحیح قیمت دلوانا ہمارا عزم ہے۔ ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اسی مقصد سے خریداری مراکز پر گیہوں کی خریداری کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ خریداری مراکز پر ہیلپ ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں اور ضلع کی سطح پر کنٹرول روم بنائے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے دفتر میں قائم کنٹرول روم سے تمام انتظامات پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔ خریداری مراکز پر پمفلٹ اور ہورڈنگز کے ذریعے بھی کسانوں کو انتظامات کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سال 2026 سے کسان بہبود کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ خریداری مراکز پر آنے والے کسانوں کو ان کی فلاح و بہبود اور مفاد سے وابستہ حکومتی اسکیموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن