محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید بارشوں کی پیش گوئی
سرینگر 8 اپریل (ہ س )۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی بہتری نہیں آسکتی ہے۔فی الحال بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک مضبوط مغربی ڈسٹربنس اس وقت جموں و کشمیر کو اپنے زیرِ اثر کر رہا ہے، اگلے
محکمہ موسمیات کی طرف سے مزید بارشوں کی پیش گوئی


سرینگر 8 اپریل (ہ س )۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم میں کوئی بہتری نہیں آسکتی ہے۔فی الحال بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک مضبوط مغربی ڈسٹربنس اس وقت جموں و کشمیر کو اپنے زیرِ اثر کر رہا ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں درمیانی سے موسلادھار بارش کی توقع ہے اور جموں کے میدانی علاقوں میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ اوپری علاقوں بشمول سنتھن ٹاپ، مارگن ٹاپ، پیر کی گلی، سادھنا ٹاپ، رازدان ٹاپ اور دیگر بالائی علاقوں پر تازہ برفباری ممکن ہے۔ کل صبح تک شوپیاں، کولگام، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے درمیانی علاقوں تک ہلکی برف باری ہوگی۔ تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران وادی کشمیر کے کئ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande