
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل
جموں، 08 اپریل (ہ س)۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک بار پھر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بانہال کے شالگڈی علاقے میں گزشتہ شب شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے باعث شاہراہ بند ہو گئی۔
حکام نے بتایا کہ رامبن ضلع میں مسلسل بارش کے سبب مٹی اور پتھر گرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ مسافروں کو احتیاطی تدابیر کے تحت محفوظ مقامات پر ٹھہرا دیا گیا ہے۔ادھر خراب موسمی حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ رامبن نے بدھ کے روز تمام سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر