
کھونٹی، 8 اپریل (ہ س)۔ کھونٹی کچہری احاطے میں تین دکانوں میں چوری کی واردات کو انجام دیا گیا۔ چور دکانوں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔خاص بات یہ ہے کہ جس جگہ چوری ہوئی ہے ،اس کے بالکل ساتھ ہی ضلع جیل واقع ہے اور تمام دکانیں جیل کے گیٹ سے کچھ ہی فاصلے پر ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، منگل کی رات چوروں نے کچہری کے احاطے میں واقع تین دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی لوٹ لی۔ دکانوں سے کوئی اور چیز چوری نہیں کی گئی ہے،جس سے شبہ ہے کہ چور نقدی کو نشانہ بناکر آئے تھے۔
متاثرہ دکاندار سدھیر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے بڑی مشکل سے دکانداری کرکے تقریباً ڈھائی ہزار روپے اپنے بچوں کے لیے اسکول یونیفارم خریدنے کے لیے جمع کئے تھے لیکن چوروں نے ان کی محنت کی کمائی لوٹ لی۔
ایک اور دکاندار پرمود توپنو نے بتایا کہ جب وہ صبح اپنی دکان کھولنے پہنچے تو انہیں شٹر کا تالا ٹوٹا ہوا ملا۔ اندر جاکر دیکھا تو کیش کاونٹر سے نقدی ، جو تقریباً پانچ ہزار روپے تھی،غائب تھی، جبکہ دیگر اشیاءمحفوظ تھیں۔ اسی طرح ایک اور دکان کنڈو زیراکس سے بھی چور تقریباً 2500 روپے لے کر فرار ہو گئے۔
یہاں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کھونٹی پولیس کی ٹیم بدھ کو موقع پر پہنچی اور جانچ شروع کردی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد