
بغداد، 08اپریل(ہ س)۔کویت کی جانب سے مبینہ طور پر راکٹ حملے کا الزام میںعراق میں احتجاجی مظاہرین نے کویت کے قونصلیٹ پر چڑھائی کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کویتی قونصل خانہ بصرہ میں قائم ہے۔احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب کویت کی طرف سے فائر کیے گئے ایک راکٹ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ پانچ افراد کے زخمی ہونے کی بھی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ راکٹ لگنے سے ہلاکتوں اور زخمی ہونے کا واقعہ خور الزبیر کے گھر میں آیا جو بصرہ کے نزدیک ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ہلاکتوں کا بھی خطرہ ہے کیونکہ افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔کویت کی طرف سے اپنے قونصل خانے پر مظاہرین کے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے یہ سفارتی اخلاقیات اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عراقی حکومت سفارتی مشن کی حفاظت میں ناکام نظر آتی ہے۔وزارت خارجہ کے اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کویت کسی علاقائی تصادم میں فریق نہیں ہے اور نہ ہی کسی فریق کو یہ اجازت دے گا کہ وہ کویتی سرزمین کو دوسروں کے خلاف استعمال کرے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan