
گلوبل مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیا میں بھی چوطرفہ تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے درمیان دو ہفتوں تک سیز فائر کا اعلان ہونے کے بعد گلوبل مارکیٹ سے آج مضبوطی کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران فلیٹ سطح پر ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ لیکن، ڈاو جونز فیوچرز آج زوردار مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن کے دوران کمزوری کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ وہیں ایشیائی بازار میں آج چوطرفہ خریداری ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری جنگ میں اگلے دو ہفتوں تک کے لیے سیز فائر کا اعلان ہونے سے پہلے امریکی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار ہوتا رہا۔ اس دباو کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس فلیٹ سطح پر بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.08 فیصد کی معمولی سبقت کے ساتھ 6,616.85 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس نیس ڈیک نے 0.03 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ 21,990.75 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ حالانکہ سیز فائر کا اعلان ہونے کے بعد آج ڈاو جونز فیوچرز میں زوردار تیزی آگئی۔ فی الحال یہ انڈیکس 1,082.12 پوائنٹس یعنی 2.32 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 47,666.58 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
سیز فائر کا اعلان ہونے سے پہلے گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازار بھی دباو میں کاروبار کرتے رہے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.85 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 10,348.79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.68 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 7,908.74 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 246.49 پوائنٹس یعنی 1.08 فیصد ٹوٹ کر 22,921.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے درمیان سیز فائر کا اعلان ہونے کی وجہ سے ایشیائی بازار میں آج زبردست جوش ہے۔ ایشیا کے تمام 9 بازاروں کے انڈیکس زوردار اضافے کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 841.50 پوائنٹس یعنی 3.64 فیصد کی تیزی کے ساتھ 23,979 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 767.47 پوائنٹس یعنی 2.97 فیصد کی چھلانگ لگا کر 25,884 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔
کوسپی انڈیکس میں آج زوردار تیزی نظر آرہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 387.03 پوائنٹس یعنی 7.04 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 5,881.81 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نکیئی انڈیکس 2,852.44 پوائنٹس یعنی 5.34 فیصد کی سبقت کے ساتھ 56,282 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان ویٹیڈ انڈیکس 1,361.47 پوائنٹس یعنی 4.10 فیصد کے اضافے کے ساتھ 34,591.29 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 195.16 پوائنٹس یعنی 2.80 فیصد کی چھلانگ لگا کر 7,166.19 پوائنٹس کی سطح پر، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.92 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 3,964.72 پوائنٹس کی سطح پر، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 1.39 فیصد کی تیزی کے ساتھ 1,484.82 پوائنٹس کی سطح پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.70 فیصد کی سبقت کے ساتھ 4,992.64 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن