دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے واسودیو گھاٹ اور یمنا بازار گھاٹ کا دورہ کیا۔
نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو واسودیو گھاٹ اور یمنا بازار گھاٹ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران انہوں نے گھاٹوں کی
دہلی


نئی دہلی، 08 اپریل (ہ س)۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو واسودیو گھاٹ اور یمنا بازار گھاٹ کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران انہوں نے گھاٹوں کی صفائی، بنیادی ڈھانچے اور جاری احیاءکے کاموں کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یمنا سے گاد کو ہٹانے کے کام کو مشن موڈ میں تیز کیا جانا چاہئے اور مانسون سے پہلے تمام تیاریاں وقت پر مکمل کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جمنا ہمارے عقیدے اور ورثے کی ایک ندی ہے۔ اس کو صاف، محفوظ اور منظم بنانا ہماری ترجیح ہے۔ ہم نے صاف جمنا کے لیے جو عہد کیا ہے اسے پوری وابستگی کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande