دہلی تشدد معاملے میں کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست پر17 اپریل کو سماعت ہوگی
نئی دہلی، 8 اپریل (ہ س)۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی کے موجودہ وزیر قانون کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اشونی پنوار نے حکم دیا
کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست پر17 اپریل کو سماعت ہوگی


نئی دہلی، 8 اپریل (ہ س)۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی کے موجودہ وزیر قانون کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اشونی پنوار نے حکم دیا کہ معاملے کی اگلی سماعت 17 اپریل کو کی جائے۔

آج کی سماعت کے دوران، درخواست گزار محمد الیاس کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ سناور چودھری اور کشتیج سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ 13 مارچ کے حکم کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ معاملہ 17 اپریل کو سماعت کے لیے درج کیا جائے۔

مجسٹریٹ اشونی پنوار نے 13 مارچ کو کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس سے پہلے ایڈیشنل جوڈیشل مجسٹریٹ ویبھو چورسیا نے کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ کپل مشرا نے اس حکم کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس کے بعد سیشن کورٹ نے کپل مشرا کے خلاف تحقیقات کی ہدایت دینے والے مجسٹریٹ کورٹ کے حکم کو منسوخ کر دیا۔ اس دوران سابق مجسٹریٹ ویبھو چورسیا کا تبادلہ کر دیا گیا۔ اب یہ معاملہ مجسٹریٹ اشونی پنوار کے سامنے زیر سماعت ہے۔ اس کیس میں شکایت کنندہ کی جانب سے ثبوت پیش کیا جانا ہے۔

اس سے قبل، ککڑڈوما کورٹ نے مشاہدہ کیا تھا کہ یا تو تفتیشی افسر کپل مشرا کے خلاف کوئی تحقیقات کرنے میں ناکام رہے، یا اس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو چھپانے کی کوشش کی۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ ملزم کپل مشرا ایک عوامی شخصیت ہے اور اس کے بارے میں مزید مکمل تفتیش کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے افراد رائے عامہ کو براہ راست متاثر کرتے ہیں۔ عوامی زندگی میں مصروف شخص سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آئین کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے۔

کپل مشرا نے 2025 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر کراول نگر اسمبلی سیٹ جیتی تھی، جس کے بعد انہیں دہلی حکومت میں وزیر قانون بنایا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande