مشتبہ دہشت گرد مسرت عالم کی درخواست پر این آئی اے کو نوٹس
نئی دہلی ، 8 اپریل (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے مشتبہ دہشت گرد مسرت عالم بھٹ کی طرف سے جیل میں اپنے خاندان سے فون پر بات کرنے کی سہولت مانگنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس انوپ جے رام بھمبھان
مشتبہ دہشت گرد مسرت عالم کی درخواست پر این آئی اے کو نوٹس


نئی دہلی ، 8 اپریل (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے مشتبہ دہشت گرد مسرت عالم بھٹ کی طرف سے جیل میں اپنے خاندان سے فون پر بات کرنے کی سہولت مانگنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی کی بنچ نے این آئی اے کو دو ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ کیس کی اگلی سماعت 7 مئی کو کرنے کا حکم دیا گیا۔مسرت عالم بھٹ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 2019 سے حراست میں ہیں۔ مسرت عالم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کر سکا۔دراصل جیل انتظامیہ نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ مکوکا، ملک کے خلاف جرائم اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے تحت ملزمان کو فون کال کرنے کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے قیدیوں کو اہل خانہ سے ملنے کی سہولت دی جاتی تھی ، اسے تمام قیدیوں کے لیے بحال کیا جائے۔

مسرت عالم بھٹ کے خلاف 4 اکتوبر 2019 کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں چارج شیٹ دائر کی گئی تھی۔ بھٹ کے علاوہ علیحدگی پسند رہنماو¿ں یاسین ملک، آسیہ اندرابی ، انجینئر رشید اور شبیر شاہ کو بھی چارج شیٹ میں ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں تعزیرات ہند کی دفعہ 120B ، 121، 121A ، اور 124A کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) کی دفعہ 13، 16، 17، 18، 20، 38، 39 ، اور 40 کے تحت الزامات شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande