سماجی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی ذمہ داری ناگزیر ۔وزیر اعلیٰ
سماجی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی ذمہ داری ناگزیر ۔وزیر اعلیٰ جموں، 08 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ سماجی مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی ذمہ داری نہایت اہم ہے اور اس میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ
Cm


سماجی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی ذمہ داری ناگزیر ۔وزیر اعلیٰ

جموں، 08 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ سماجی مسائل سے نمٹنے کے لیے اجتماعی ذمہ داری نہایت اہم ہے اور اس میں حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ جموں کے کنونشن سینٹر میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ تین روزہ بیداری پروگرام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، وہیں عوامی املاک کی حفاظت، صفائی ستھرائی اور ماحولیات کا خیال رکھنا شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک بہتر معاشرہ مشترکہ کوششوں سے ہی قائم ہو سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ذہنی صحت، منشیات کے استعمال، ماحولیاتی تحفظ اور ٹریفک سیفٹی جیسے اہم مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے نمٹنے کے لیے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ذہنی صحت سے جڑے مسائل پر کھل کر بات کرنے اور اس سے وابستہ بدنامی کو ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

منشیات کے خلاف کارروائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور عوام کو مشترکہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے طلبہ کو کیریئر کونسلنگ سے فائدہ اٹھانے اور اسکرین ٹائم کم کرنے کی بھی تلقین کی۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری مہمات کو فروغ دینے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے طلبہ کو مختلف موضوعات پر حلف دلایا اور ان میں تعلیمی و صفائی سے متعلق کٹس تقسیم کیں۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی سماجی مسائل کے حل کے لیے بیداری اور عوامی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کیا، جبکہ پروگرام میں جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع سے طلبہ نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande