دسویں جماعت کے نتائج مئی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہونے کا امکان
حیدرآباد ،8 اپریل (ہ س) ۔ تلنگانہ میں دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے سالانہ امتحانات کے نتائج مئی کے پہلے ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق نتائج 4 یا 5 مئی کو اعلان کیے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق، جوابی پرچوں کی جانچ (ویلیوایشن)
دسویں جماعت کے نتائج مئی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہونے کا امکان


حیدرآباد ،8 اپریل (ہ س) ۔

تلنگانہ میں دسویں جماعت (ایس ایس سی) کے سالانہ امتحانات کے نتائج مئی کے پہلے ہفتے میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق نتائج 4 یا 5 مئی کو اعلان کیے جا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق، جوابی پرچوں کی جانچ (ویلیوایشن) یکم اپریل سے شروع ہو چکی ہے،جو23 اپریل تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے بعد نتائج کو حتمی شکل دے کرمئی کے آغاز میں باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔ اسی دوران امتحانات میں بدعنوانی کا ایک واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں ایک طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کے خلاف مال پریکٹس کا کیس درج کرتے ہوئے اسے ڈیبار کر دیا گیا۔ مزید برآں، امتحانی عمل میں لاپرواہی برتنے پر بھدراچلم ضلع میں چار عملے کے افراد کومعطل کیا گیا، جبکہ ضلع راجنا سرسلہ میں ایک انویجیلیٹر کو بھی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تعلیمی حکام نے طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سرکاری اعلان کا انتظار کریں اور غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande