
پٹنہ، 8 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج شاستری نگر کے انرجی آڈیٹوریم میں 4,954 نو تقرر خواتین صحت لازمین (اے این ایم) کو تقرری نامہ پیش کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے علامتی طور پر ونیتا کماری، سواتی کماری، اور روشنی کماری کو تقرری نامہ پیش کیاگیا۔نئے تعینات ہونے والے اے این ایم کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام نو تعینات کارکنان اپنے فرائض پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں گے۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، وزیر صحت منگل پانڈے، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، بہار ہیلتھ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور انفراسٹرکچر کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر میگت کمار اور دیگر موجود تھے۔ اس پروگرام میں تیاگراجن ایس ایم، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کارتیکیہ کے شرما کے ساتھ دیگر سینئر افسران اور اے این ایم موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan