(کابینہ) خریف کی فصلوں کے لیے ’پی اینڈ کے‘ کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی کو منظوری
نئی دہلی ، 08 اپریل (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ملک میں اس سال خریف کی فصل (1 اپریل سے 30 ستمبر) کے لئے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ می
(کابینہ) خریف کی فصلوں کے لیے ’پی اینڈ کے‘ کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی کو منظوری


نئی دہلی ، 08 اپریل (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے ملک میں اس سال خریف کی فصل (1 اپریل سے 30 ستمبر) کے لئے فاسفیٹک اور پوٹاسک (پی اینڈ کے) کھادوں پر غذائیت پر مبنی سبسڈی (این بی ایس) کو منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کھاد کے محکمے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس سال خریف کی فصلوں کے لیے تخمینہ بجٹ تقریباً 41,533.81 کروڑ ہے ، جو کہ گزشتہ سال کی خریف کی فصلوں سے تقریباً 4,317 کروڑ زیادہ ہے۔ پچھلے سال خریف 2025 کا بجٹ 37,216.15 کروڑ روپے تھا۔مرکز نے کہا کہ یہ فیصلہ کسانوں کوڈی اے پی اوراین پی کے ایس گریڈ سمیت ’پی اینڈ کے‘ کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنائے گا اور انہیں سبسڈی والے نرخوں پر مناسب قیمتوں پر کھادیں ملیں گی۔

مرکز نے کہا کہ سبسڈی کی شرح بین الاقوامی مارکیٹ میں کھاد کی حالیہ قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کی گئی ہے۔ فی الحال، حکومت کسانوں کو رعایتی نرخوں پر ’پی اینڈ کے‘ کھاد کے 28 گریڈ فراہم کرتی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ این بی ایس اسکیم اپریل 2010 سے نافذ ہے اور اس کے تحت کھاد کمپنیوں کو منظور شدہ نرخوں پر سبسڈی دی جاتی ہے تاکہ کھاد کسانوں تک مناسب نرخوں پر پہنچ سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande