
نئی دہلی، 8 اپریل (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازارمیں آج سونے کی قیمتوں میں ابتدائی کاروبار میں گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا ہے۔دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سونا آج 750 روپے فی 10 گرام سے لے کر 820 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,49,830 روپے سے لے کر 1,49,980 رپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ 22 کیرٹ سونا فی 10 گرام 1,37,340 روپے سے لے کر 1,37,490 روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔وہیں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے کی وجہ سے یہ چمکیلی دھات آج بھی دہلی کے صرافہ بازار مین منگل کے روز کی قیمت یعنی2,49,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر ہی فروخت ہو رہی ہے ۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,49,980 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,490 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,49,830 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ،احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,49,880 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,37,390 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,49,830 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,340 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,49,830 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,340 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,880 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,37,390 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنو¿ کی صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,49,980 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,490 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,49,880 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,37,390 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,49,980 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,37,490 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 149,830 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 137,340 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد