
گوہاٹی، 08 اپریل (ہ س) سات ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں کے بارہ غیر ملکی مندوبین اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تین مندوبین بدھ کو بین الاقوامی الیکشن وزیٹرس پروگرام (آئی ای وی پی) کے تحت گوہاٹی کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔
دو روزہ دورے کا مقصد عالمی انتخابی تعاون کو فروغ دینا اور انتخابی عمل کے مختلف پہلوو¿ں کا مشاہدہ کرنا ہے۔ دورے کے دوران وفد ووٹنگ کے عمل، ادارتی انتظامات اور انتخابی انتظامی طریقہ کار کا قریب سے مطالعہ کرے گا۔
حکام کے مطابق یہ تقریب جمہوری نظاموں میں شفافیت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ یہ تجربات کے تبادلے اور حصہ لینے والے ممالک کے درمیان بہترین انتخابی طریقوں کے اشتراک کا موقع فراہم کرے گا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی