
امرتسر، 8 اپریل (ہ س)۔
امرتسر کمشنریٹ پولیس نے سات جدید پستول قبضے میں لے کر سرحد پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے ایک نابالغ سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پنجاب گورو یادو نے بتایا کہ امرتسر کے گاو¿ں لدھیوال کے رہنے والے گروندر سنگھ عرف گیندر (32)، جوبنبیر سنگھ عرف جوبن (23)، ترن تارن کے گاو¿ں بھوسے کے رہنے والے لوپریت سنگھ عرف لواور ایک 16 سالہ نابالغ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والے پستول میں دو .30 بورپی ایکس5 اسٹورم پستول، دو اٹالین ساختہ .30 بور پستول، ایک .30 بور کا چائنیز پستول، ایک آسٹرین ساختہ .30 بور پستول، اور ایک 9ایم ایم پستول کے ساتھ 12 زندہ کارتوس شامل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ملزم کی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔
ڈی جی پی گورو یادو نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی اسمگلروں سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹاری سیکٹر میں گاو¿ں بھینی اور نشتہ کے قریب ڈرون کے ذریعے غیر قانونی ہتھیاروں کی کھیپ پہنچائی جا رہی تھی۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ، اپنے ہینڈلرز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ملزمین نے مقررہ جگہوں سے کھیپیں حاصل کیں اور پھر انہیں اپنے مقامی کارندوں کو فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں آگے اور پیچھے کے لنکس کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔
امرتسر پولیس کمشنر (سی پی) گرپریت سنگھ بھلر نے بتایا کہ گروندر عرف گیندر، جوبنبیر عرف جوبن، اور لوپریت عرف لوکو چھ پستولوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ