علی گڑھ کے نمائندہ وفد نے آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار
علی گڑھ, 08 اپریل (ہ س)۔ ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں علی گڑھ سے ایک نمائندہ وفد پہنچ کر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے جناب عبدالمجید حکیم
ایران لیڈر کے نمائندے سے ملاقات


علی گڑھ, 08 اپریل (ہ س)۔

ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی میں علی گڑھ سے ایک نمائندہ وفد پہنچ کر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق آج ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندے جناب عبدالمجید حکیم الٰہی سے دہلی کے ایران کلچر ہاؤس میں علی گڑھ سے آئے ہوئے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اس وفد میں ایم جمال خاں (آل انڈیا قومی تنظیم کے سینئر نائب صدر اور مغربی اتر پردیش کے انچارج جناب خالد مسعود ،سابق صدر، طلبہ یونین، اے ایم یو، ڈاکٹر نظر عباس صاحب مسلم اسکالر اور مقرر، پروفیسر نفیس انصاری صاحب سابق ڈائریکٹر، ڈسٹنس ایجوکیشن، اے ایم یو، پروفیسر علی محمد، پروفیسر تفسیر علی، ڈاکٹر رضا علی وغیرہ شامل تھے۔ ان حضرات نے ایران میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور شہریوں کے لیے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande